جاپان کا پاکستان میں انسدادِ پولیو کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

Dec 11, 2024 | 14:39:PM
جاپان کا پاکستان میں انسدادِ پولیو کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )جاپان نے پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔

 حکومتِ جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 3.1 ملین ڈالر کی مزید گرانٹ کا اعلان کیا ہے جس سے 20.22 ملین سے زائد ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔

یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے ابھی تک پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا۔ رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ملک میں پولیو کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر، حکومت پاکستان اپنے شراکت داروں کے تعاون سے 2025 میں ایک وسیع اور اسٹریٹجک ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد بچوں میں اس مہلک بیماری کا خاتمہ کرنا ہے۔

ہر قومی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 45.4 ملین سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جاتا ہے، جس میں 400,000 سے زائد فرنٹ لائن ورکرز، جن میں اکثریت خواتین ورکرز شامل ہیں، جو ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔

وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ جاپان کی مسلسل حمایت کے ساتھ ہم اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، جس کا مقصد 2025 کے وسط تک جنابِ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پولیو کیسز کو صفر پر لانا ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ حکومت جاپان کی غیرمتزلزل حمایت سے ہم پولیو کیسز کو صفر پر لے آئیں گے۔