سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

Dec 11, 2024 | 15:24:PM
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری  ہے، آج بھی سونے کی قیمت میں 3 ہزار 100 کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 80ہزار 500روپے ہوگئی ۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 484روپے کی سطح پر آگئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 693ڈالر کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں : مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 3450روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کے اضافے سے 2957.81روپے کی سطح پر آگئی۔