کپور خاندان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

نریندر مودی کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گئی جو 13 دسمبر سے شروع ہو گا

Dec 11, 2024 | 15:37:PM
کپور خاندان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کپور خاندان کے افراد نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح کرینہ کپور، سیف علی خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور اور نیتو کپور سمیت دیگر افراد نے نریندر مودی سے ملاقات کی، کپور خاندان کے افراد گزشتہ روز بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے ممبئی سے نئی دہلی آئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران کپور خاندان کے افراد نے نریندر مودی کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی ہے،راج کپور فلم فیسٹیول کا انعقاد ان کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا ہے جو 13 دسمبر سے شروع ہو گا۔

گزشتہ ماہ رنبیر کپور نے لیجنڈ اداکار و ہدایت کارراج کپور کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ فلم فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

راج کپور 14 دسمبر 1924ء کو پیدا ہوئے اور 2 جون 1988ء کو 63 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔