پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کاطریق کار پیش کرنے کیلئے ایک اور موقع مل گیا،عدالت نے اوگرا کو آئندہ سماعت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے میکنزم پیش کرنیکی ہدایت دیدی۔
ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بینچ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی اپیل پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،وکیل اظہر صدیق نے کہاکہ 3سال گزر گئے مگر عدالت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنیکا میکنزم نہیں بتایا گیا،برینٹ آئل کی قیمتیں 113 سے 74 روپے پر آگئیں مگر یہاں قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت جنوری کےدوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔