اپوزیشن لیڈر کو لشکرکشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباددیتا ہوں،وزیرقانون

تنقید ہونی چاہیے لیکن ہر بات پر نہیں، جو چیزیں ٹھیک ہو رہی ہیں اس کی تعریف بھی کریں

Dec 11, 2024 | 16:37:PM
اپوزیشن لیڈر کو لشکرکشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباددیتا ہوں،وزیرقانون
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اب اسمبلی میں آکر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاں دونوں طرف سے غلیلیں چلتی ہیں،یہاں دلیل سے بات ہوتی ہے، اپوزیشن کو تنقید کرنے اور ہمیں جواب دینے کا حق ہے، تنقید ہونی چاہیے لیکن ہر بات پر نہیں، جو چیزیں ٹھیک ہو رہی ہیں اس کی تعریف بھی کیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:5 سالہ پاکستانی بچے سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور گینیز ریکارڈ توڑ دیا

وفاقی وزیر قانون کامزید کہنا تھا کہ مہنگائی کم ہوگئی،انٹرسٹ ریٹ مزید نیچے آئے گا، پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ میں بہت سرمایہ کاری کی جا رہی تھی، اصلاحات کے بعد لوگوں نے سٹاک مارکیٹس کا رخ کیا جس کے بعد مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے۔