(عرفان ملک) ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو ایک لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
لاہور کے علاقہ مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار نے مسلسل 73 بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی جبکہ 9مرتبہ ٹریفک سگنل، 3 مرتبہ ون وے اور 1 مرتبہ لین لائن کیخلاف ورزی کی۔ جس پر موٹرسائیکل سوار کو 86 مرتبہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ 54 ہزار جرمانہ عائدکیا گیا ۔
ضرورپڑھیں:کابل میں دھماکا، طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین جاں بحق
موٹرسائیکل کو تھانے بند کروادیا گیا، چالان جمع کروانے کے بعد موٹرسائیکل حوالے ہوگی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونیوالے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ۔
سی ٹی اولاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ٹریفک رولز کی 19 خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے.