خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات ؛الیکشن کمیشن کا اجلا س بے نتیجہ ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات اور مخصوص نشستوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت دوسرے روز بھی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات اور مخصوص نشستوں کے معاملے پرالیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم شریک ہوئی،قانونی ٹیم نے دونوں معاملات پر عدالتی فیصلوں اور قوانین پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے کل بھی اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق کیا،الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم سے حتمی تجاویز بھی طلب کر لیں،قانونی ٹیم مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ فیصلے اور نئے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر کل بریفنگ دے گی،قانونی ٹیم اپنی سفارشات سے بھی کمیشن کو آگاہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میچز،بھارت کھیلنے کیلئے مان گیا