(ویب ڈیسک)یوٹیوب نے ایک دلچسپ نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو گیمنگ کے شوقین افراد کو بہت پسند آئے گا، یوٹیوب کمپنی نے ملٹی پلیئر فنکشنلٹی کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس سے صارفین دوسروں افراد کے ساتھ حقیقی وقت میں گیمز کھیل سکتے ہیں۔
لیکن ایک بری خبر یہ ہے کہ صارفین کو یوٹیوب میں 100 سے زائد گیمز کے پلے ایبل کیٹلاگ تک رسائی نہیں مل سکے گی، اس کے بجائے، ملٹی پلیئر فیچر فی الحال گیمز کے محدود انتخاب کے لیے دستیاب ہے۔
کمپنی کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوب نے ایک نئے ملٹی پلیئر فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس میں صارفین کو کھیلنے کے لیے منتخب کردہ گیمز کی پیشکش کی گئی ہے۔ فیچر صارفین کو ریئل ٹائم گیم پلے میں دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہونے کا اہل بناتا ہے،یوٹیوب کھیلنے کے قابل گیمز کے لیے نئے فیچرز کی جانچ کر رہا ہے، جس کو مستقبل میں مزید متعارف کرایا جائے گا۔
ضرورپڑھیں:واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات، اہم شخصیات بھی نشانہ بن گئیں
فی الحال، ملٹی پلیئر فیچر دو گیمز کے لیے دستیاب ہے: لڈو کلب اور میجک ٹائلز 3، جو ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں آلات پر قابل رسائی ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ یوٹیوب نے ستمبر 2023 میں کھیلنے کے قابل گیمز کا آغاز کیا تھا، جو ابتدائی طور پر محدود تعداد میں یوٹیوب پریمیم صارفین کے لیے دستیاب تھا۔ اس کے بعد، یہ گیمز تمام یوٹیوب پریمیم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب کرائے گئے، اور مئی 2024 میں، یوٹیوب ان کو پلیٹ فارم پر موجود تمام صارفین کے لیے رول آؤٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔