محکمہ سماجی بہبود سندھ اور نادرا کی جانب سے پاکستان کے پہلے سینئر سیٹیزن کارڈ کا اجراء

Dec 11, 2024 | 19:04:PM

( اویس کیانی ) محکمہ سماجی بہبود سندھ اور نادرا کی جانب سے پاکستان کے پہلے سینئر سٹیزن(بزرگ شہری)کارڈ جاری کردیا گیا۔ 

نادرا اور محکمہ سماجی بہبود سندھ کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب میں صوبائی وزیر سمیت دونوں اداروں کے افسران نے شرکت کیاس موقع پر صوبائی وزیر میر طارق علی خان تالپور کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے بزرگ شہریوں کے لئے مخصوص کارڈ کا اجراء کیا ہے۔

اس پروگرام سے سندھ کے 37 لاکھ سے زائد بزرگ شہری مستفید ہوں گے ،بزرگ شہریوں کو صحت اور سفری سہولیات سمیت مختلف خدمات تک بہتر رسائی مہیا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک فیڈرل بورڈ کے چیئرمین تعینات 

مزیدخبریں