ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرزکی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ

Dec 11, 2024 | 19:16:PM

(عمیر عظمت)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرزکی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے یکم جنوری سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،حکام کے مطابق ڈیفالٹرز کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی تک رجسٹریشن معطل ہی رہے گی۔

ایکسائز حکام  کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائیوں کے لیے ناکہ بندیاں کی جا رہی ہیں،شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے گاڑی مالکان بروقت اپنا ٹوکن ٹیکس جمع کروا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کےموٹرسائیکل سوار کو ایک لاکھ54ہزار روپے جرمانہ کیسے ہوا؟

مزیدخبریں