بارش اور برفباری سے ملک بھر میں سردی کی نئی لہر،محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا

Dec 11, 2024 | 19:37:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہنے ، پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے سردی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے،مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور  برفباری کی بھی توقع ہے۔

 جمعرات کے روز موسم کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد اور کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد  مطلع جزوی ابرآلود رہنے تاہم کوہستان، چترال،دیر، سوات،مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری ہو سکتی ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح میں چند مقامات پرہلکی بارش / برفباری ہو سکتی ہے،سرگودھا،فیصل آباد، جھنگ،ملتان، خانیوال،ڈی جی خان،لیہ، خانپور، رحیم یار خان،اوکاڑہ،ساہیوال، بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،سکھر، کشمور، جیکب آباد، موہنجوداڑو اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا قوی امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش  اور برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
 

مزیدخبریں