شمالی وزیرستان میں2آپریشنز ،7خوارج ہلاک،پاک فوج کا جوان شہید

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور) خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 آپریشنز میں7 خوارج کو ہلاک کردئے،دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے نائیک محمد امین نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں 2مختلف آپریشنز کئے،پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میران شاہ میں کیا گیا جس میں4خوارج ہلاک ہوئے جبکہ سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں جھڑپ ہوئی جس میں3 خوارج ہلاک کر دیئے گئے،خوارجیوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے نائیک محمد امین نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں کو خارجی دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے7 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد امین کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لانس نائیک محمد امین نے شہادت کا بلند رتبہ پایا،بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھرخوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے 7 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ناپاک ارادوں کو خاک ملایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا سے معافی مانگ لی