(ویب ڈیسک)اب تو اسے اپ سیٹ ہی کہا جائے گا، ماضی میں جب زمبابوے، افغانستان جیسی ٹیم سے ہارتا تھا تو اسے اپ سیٹ سمجھا جاتا تھا، لیکن اب جب افغانستان زمبابوے سے ہار گیا ہے، تو یہ ایک غیر متوقع نتیجہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اسی سال افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، اور گزشتہ سال ورلڈ کپ میں اس نے پاکستان سمیت کئی بڑی ٹیموں کو شکست دی تھی۔
افغانستان کا اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اہم مقام ہے، بہرحال، تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دی، میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، جب میزبان ٹیم کو جیت کے لیے ایک رن درکار تھا اور سٹیڈیم کا ماحول شدید متحرک تھا میزبان ٹیم نے آخری گیند پر یہ میچ جیتا۔
یہ بھی پڑھیں:دوسراٹی 20؛قومی سکواڈ ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گیا
افغانستان نے 33 رنز پر تین اور 58 رنز پر چار وکٹیں گنوائیں، لیکن پھر کریم جنت کے 54 اور محمد نبی کے 44 رنز کی بدولت 20 اوورز میں 144 رنز بنائے، نوین الحق نے تین وکٹیں حاصل کیں اور راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، مگر ان کی کارکردگی ٹیم کی جیت میں معاون ثابت نہ ہو سکی۔