(اویس کیانی)کراچی سمیت ملک بھرکیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی،نیپرا نےبجلی کی قیمت میں20 پیسےفی یونٹ اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،اضافےکا بجلی صارفین پرایک ارب18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کی امیر ترین مسلمان شخصیت کون اورکس ملک سے تعلق ہے؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
اس سےقبل نیپرا نےجولائی تا ستمبرکی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا،نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر2024 کے ایک ماہ کیلئے ہوگا،اضافےکا اطلاق لائف لائن اورپری پیڈ بجلی صارفین پرنہیں ہوگا، ونٹرپیکج کےتحت بجلی کےاضافی استعمال پربھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔
گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہوگئی تھی،گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے74 پیسے فی یونٹ تھی۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کی امیر ترین مسلمان شخصیت کون اورکس ملک سے تعلق ہے؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے