ہارس ٹریڈنگ پر ہٹائے گئے معاون خصوصی برا ئے قا نون پر پی ٹی آئی پھر مہربان

Feb 11, 2021 | 00:06:AM

(24نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے سا بق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کی کابینہ سے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو نیا عہدہ دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق عارف یوسف کو انصاف ویلفیئر ونگ کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کردیا گیا ہے۔
یا د رہے کہ عمران خان نے اپریل 2018 میں  عارف یوسف اور دیگر 19 ارکان صوبائی اسمبلی کو 2018 کے سینٹ الیکشن میں مبینہ طور پر ووٹ بیچنے کے الزام میں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں