بھارت،مشترکہ کسان محاذ کا 18 فروری سے ریل روکو مہم چلانے کا فیصلہ

Feb 11, 2021 | 00:24:AM
بھارت،مشترکہ کسان محاذ کا 18 فروری سے ریل روکو مہم چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )بھارت میں مشترکہ کسان محاذ نے کسان ٹریکٹر ریلی اور پورے ملک میں پہیہ جام کرنے کے بعد اب 18 فروری کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ریل روکو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق اس فیصلے کے بعد اب مودی کی حکومت کے لئے بڑی مشکل کی بات ہوسکتی ہے۔ مشترکہ کسان محاذ کی میٹنگ میں چار اہم نکات پر فیصلہ لیا گیا ہے۔ 12 فروری سے راجستھان کے سبھی روڈز پر ٹول پلازوںکو ٹول سے آزاد کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ  14 فروری کو پلوامہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی قربانی کو یاد کیا جائے گا۔ اس کے لئے پورے ملک میں کینڈل مارچ میں مشعل جلوس اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔