(24 نیوز) ’’مجھے تم سے پیار کتنا یہ تم نہیں جانتے ‘‘ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سی مشہور اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کیلئےپہلے سے شادی شدہ مردوں کا انتخاب کیا ۔اس فہرست میں جو اداکارئیں شامل ہیں ان میں اداکارہ سری دیوی ، شبانہ اعظمی، روینا ٹندن ، شلپا سیٹھی ،ہیما مالنی، جوہی چاولہ، رانی مکھر جی اور کرینہ کپور شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عام زندگی میں دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگوں کو پہلے سےشادی شدہ لوگوں سے بھی عشق ہوجاتا ہے اور وہ اس محبت کو سچا رنگ دینے کیلئے کسی بات کی پرواہ کئے بغیر ایک دوسرے سے شادی کے بندھن میں بند جاتے ہیں اور حوالے سے بھارت کی فلم انڈسٹری میں متعدد ایسی لو سٹوریوں نے جنم لیا جن کا اختتام لو میرج پر ہوا۔ ان محبت کی شادیوں میں ہیما مالنی اور دھرمیندر کی محبت کی کہانی بہت مشہور ہے۔ انہیں فلموں کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا ۔ اس بات کی پرواہ کئے بغیر کہ دھرمیندر پہلے سے شادی شدہ ہیں ہیما مالنی نے ایک بڑا قدم اٹھایا اور دونوں نے شادی بھی کرلی ۔ دھرمیندر کی پہلی بیوی کا نام پرکاش کور ہے ۔
\بھارتی فلموں کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی ہنی ایرانی سے طلاق کے بعد مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی سے شادی کرلی تھی۔شلپا شلپا سیٹھی نے کاروباری راج کندرا سے محبت کی شادی کی ۔ وہ سال 2009 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔ راج کندراے شلپا سے پہلے کویتا نام کی خاتون سے شادی کی تھی ۔ انہوں نے شلپا سے شادی کرنے کیلئے کویتا کو طلاق دی۔ بونی کپور کو سری دیوی سے پیار تھا اور پھر سری دیوی بھی ان کے پیار میں دیوانی ہوگئیں ۔ وہ 1996 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ بونی کپور نے سری دیوی سے پہلے مونا کپور سے شادی کی تھی ۔ اسی طرح اداکارہ رانی مکھرجی فلمساز آدتیہ چوپڑا کی دوسری بیوی ہیں،آدتیہ چوپڑا کی پہلی شادی پائل کھنہ نام کی خاتون سے ہوئی تھی۔اداکارہ جوہی چاولہ کے شوہر جےمہتہ بھی شادی سے پہلے ایک شادی کا مزہ چکھ چکےتھے۔ روینہ ٹنڈن نے بھارتی فلموں کے تقسیم کار انیل تھڈانی سے 2003 میں شادی کی تھی ۔ روینہ سے شادی کرنے سے پہلے انیل نے اپنی پہلی اہلیہ نتاشا سپی کو طلاق دی تھی ۔
کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے بھی پہلے سے شادی شدہ سیف علی خان سے شادی کرلی اور آجکل دونوں اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔