جو روٹ اور مائیکل وان مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان

Feb 11, 2021 | 09:59:AM
جو روٹ اور مائیکل وان مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بہترین انگلش بیٹسمین جو روٹ مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں، انہوں نے برطانیہ کے سابق کپتان مائیکل وان کی برابری کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جو روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 227 رنز سے شکست دے کر 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ جوروٹ کی کپتانی میں 47 ٹیسٹ میچوں میں یہ ان کی26 ویں جیت تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نےسابق مائیکل وان کی برابری کرلی ہے جنہوں نے اپنی کپتانی میں 51 ٹیسٹ میچوں میں 26 میچ جیتے تھے۔ جو روٹ نے ایشیا میں6 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کی ہے اور تمام6 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا میں لنکن ٹیم کےخلاف لگاتار 5میچ جیتے ہیں۔انگلینڈ کےکپتان جو روٹ نے 2018 میں سری لنکا کو 3-0 سے کلین سویپ  کرنےکے بعد 2021 میں سری لنکا کو2-0 سے کلین سویپ کیا۔ اس طرح انگلینڈ نے2018 سے لیکر اب تک ایشیا میں لگاتار6ٹیسٹ جیت لئے ہیں اوروہ اب ایشیا میں لگاتار 7 ٹیسٹ جیتنے کے آسٹریلیا   کے ریکارڈ کی برابری کرنےسے صرف ایک جیت کی دوری پر رہ گے ہیں۔ ایشیا میں کسی بھی غیر ملکی کپتان کا سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ کے پاس ہے جو 17 ٹیسٹ میچز میں 7 میچ جیت چکے ہیں اور انکے بعد جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کا نام آتا ہے جو 21 ٹیسٹ میں 8 جیت میچز چکے ہیں۔