پسند کی شادی کرنے پر نوجوان قتل

Feb 11, 2021 | 10:42:AM

 (24نیوز)گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو  مسلح افراد نے گولیاں مار کرقتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے علاقے قادر پور میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات میں پتاچلا ہے کہ فائرنگ میں تین افراد ملوث تھے البتہ ملزموں کی نشاندہی نہیں ہوسکی  جبکہ مرنے والے نوجوان نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس نے نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی جبکہ ملزموں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

مزیدخبریں