اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، 4 وکلا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار چار وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جس میں خاتون وکیل نازیہ بی بی بھی شامل ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد چار وکلاء کو جج انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کیا۔ وکلاء میں ظفر علی ورائچ، نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ بی بی شامل ہیں۔ عدالت نے چاروں گرفتار وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے وکلاء نے تمام عدالتوں میں سماعت رکواتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کو یرغمال بنالیا تھا۔ وکلاء نے ہائی کورٹ کی عمارت کے شیشے، گملے، کھڑکیاں، ٹی وی، فرنیچر تک توڑ دیا۔ احتجاج اور توڑ پھوڑ کی فوٹیج بنانے پر صحافیوں کے موبائل فون بھی چھین لئے اور وڈیوز ڈیلیٹ کر دیں گئیں تھی۔