مسلمان لڑکی کی پورے بھارت میں CA امتحانات میں اول پوزیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے علاقہ ممبرا کے انتہائی غریب مسلمان گھرانے کی اردو میڈیم طالبہ زرین یوسف شیخ نے سی اے (CA)کے انٹر میڈیٹ امتحان میں 461 نشانات حاصل کرکے پورےبھارت میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زرین یوسف شیخ نے ابتدائی تعلیم ممبرا کے پٹیل اردو ہائی سکول سے حاصل کی۔ زرین مہاراشٹرا کے علاقےممبرا سٹیشن کے سامنے رضوی باغ کے ایک چھوٹے سے بوسیدہ مکان میں رہنے والی اس طالبہ نے اپنی کامیابی سے مسلم اکثریتی شہر ممبرا اور قوم کا نام بھی روشن کیا ہے۔ زرین یوسف شیخ کے گھر والے اس کی کامیابی بہت خوش ہیں۔