وقت پر پتے شو کریں گے،سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر وزیراعظم پر چور ڈاکو یا غدار کا نعرہ لگا، جب حکومت جاتی ہے اس کے ساتھ ساری گرد بھی رخصت ہو جاتی ہے، اپوزیشن کے پاس محدود آپشنز نہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کون ساپتا کب شو کرنا ہے۔جب وقت آئے کا پتے بھی شوکر دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے بلیک ہول نظر نہیں آتے، جس دن جادو کا محل گرے گا سب ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ساری قیادت پیشیاں بھگت رہی ہے، پوری قوم دیکھ رہی شہباز شریف دوبارہ جیل میں ہیں، ریلوے کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹ آیا، سلمان رفیق نے ہیلتھ سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹی۔سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ملازمین پی ٹی آئی کی طرح کہیں قبضہ نہیں کرنے جا رہے تھے، ملازمین پر شدید شیلنگ کی گئی، ایسا لگا جیسے بادل نیچے آگئے ہیں، حکومت کے منہ کو خون لگ گیا ہے، جس طرح اپوزیشن کا ٹارچر کیا جا رہا ہے، انہیں لگتا ہے سرکاری ملازمین کیساتھ بھی ایسا کریں گے۔
ادھر شہباز شریف نے سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی کمرہ عدالت میں صلح کروا دی۔ خواجہ احمد حسان نے سعد رفیق سے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔