(24 نیوز) پشاور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شہری پریشان ہو گئے، آٹے اور سبزیوں کے بعد دالیں بھی 20 سے 40 روپے فی کلو مہنگی ہو گئیں، شہری کہتے ہیں گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر سمیت پشاور میں ایک بار پھر مہنگائی نے عوام کو لپیٹ میں لے لیا، اوپن مارکیٹ میں چینی، گھی اور دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتین کرنے لگیں۔پشاور کی اوپن مارکیٹ میں دال چنا 130 سے بڑھ کر 150 روپے، دال ماش 230 سے 250 روپے، گھی فی کلو 270 اور چینی سو روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
خیال رہےشہریوں نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی نے گھر چلانا بھی مشکل بنا دیا ہے۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سےکاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے، اشیاء مہنگی خریدیں تو سستی کیسے فروخت کرسکتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔