سینٹ انتخابات،پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سینٹ پارلیمانی بورڈ کا آج اجلاس ہوگا۔ پارٹی امیدواروں کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب میں نمبر گیم سے بھی آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ اجلاس آج سہ پہر ہوگا۔اجلاس میں عثمان بزدار اور محمود خان شریک ہوں گے۔ سینٹ انتخابات کے امیدواروں سے متعلق مشاورت ہوگی۔ سینٹ انتخابات میں حکومتی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ سینٹ انتخابات میں امیدواروں کے ناموں پر مشاورت ہوگی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھر میں سینٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 تا 13 فروری جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 تا 18 فروری دائر ہوسکیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔