امریکا نے میانمار کے فوجی حکام پر پابندی عائد کر دی

Feb 11, 2021 | 14:12:PM

(24 نیوز)امریکا نے میانمار میں تختہ پلٹ کر جمہوری  حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے والے فوجی حکام پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے میانمار کے فوجی حکام پر پابندی کے ایک ایگزیکٹو آرڈر کی منظوری دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے تحت میانمار کے فوجی لیڈروں، ان کے افراد خاندان اور ان سے وابستہ تمام کاروبار کو نشانہ بنایا جائے گا ۔ اسکے ساتھ ہی امریکہ میں رکھے گئے میانمار کے ایک ارب ڈالر کے سرکاری فنڈ  تک انکی رسائی کو روکنے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انکی انتظامیہ اس ہفتے پابندیوں کے دائرے میں آنے والے افراد کی نشاندہی کرے گی ، یاد رہے کہ میانمار کے چند فوجی لیڈران روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی وجہ سے پہلے ہی بلیک لسٹ میں شامل ہیں ۔واضح ر ہے کہ میانمار میں منگل کے روز مظاہرے کے دوران ایک خاتون کے سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگی تھی جس کے بعد امریکہ نے یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ 

مزیدخبریں