(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نےارکان اسمبلی کے پیسے لے کر ووٹ بیچنے کے معاملے کے حوالے سے ویڈیو منظر عام آنے پر اسکی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شامل ہیں۔ کمیٹی تمام آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات دے گی۔ کمیٹی کو جلد از جلد اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2018 میں ہونے والےسینیٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ ویڈیو میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ہارس ٹریڈنگ پر اس وقت پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا تھا۔