صارفین پر 84 ارب کا مزید بوجھ،2 دن میں 2  بار بجلی مہنگی

Feb 11, 2021 | 14:58:PM
صارفین پر 84 ارب کا مزید بوجھ،2 دن میں 2  بار بجلی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کی منطوری دے دی جس سے بجلی صارفین پر  84 ارب کا مزید بوجھ پڑے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیموں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دی ہے تاہم اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی بنیادوں پرکیا گیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2019-20 کےلئے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔  نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک سال کےلئے کیا گیا ہے تاہم کے الیکڑک اورلائف لائن صارفین اضافے سے مستثنٰی رہیں گے۔