( 24 نیوز) حکومت کا تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا، تحریک لبیک نے 16 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو ملتوی کر دیا۔ وفاقی حکومت فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے تحریک لبیک کے افراد کے نام نکال دے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم کی تحریک لبیک کے ساتھ بات ہو رہی ہے اور تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، تحریک لبیک نے فروری میں احتجاج کو ملتوی کر دیا ہے، تحریک لبیک نے احتجاج فروری کی بجائے 20 اپریل تک ملتوی کیا ہے،حکومت کا تحریک لبیک سے معاہدہ ہوا ہے ہم ان کی ڈیمانڈ کو پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔