قومی خواتین ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم 

Feb 11, 2021 | 17:26:PM
قومی خواتین ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایمریٹس ائیر لائنز کا ہرارے دبئی آپریشن معطل کئے جانے پر قومی خواتین کا دورہ زمبانوے ختم کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی خواتین ٹیم کا دورہ زمبابوے دونوں بورڈز کے اعلی عہدیداروں نے مشاورت سےختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایمریٹس ائیر لائنز نے 13 سے 28 فروری تک دبئی سے ہرارے آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا  تھا۔
قومی خواتین ٹیم کی 21 فروری کو وطن واپسی شیڈول تھی، دورہ ختم ہونے کے بعد قومی خواتین ٹیم کل ہرارے سے وطن واپس روانہ ہوگی۔