رقم کی عدم ادائیگی ، براڈ شیٹ نے پاکستان کے اثاثے ضبط کرنیکی ہدایات دیدی

Feb 11, 2021 | 17:41:PM

(24 نیوز)براڈ شیٹ کے مالک کاوے موسوی نے پاکستان کی طرف سے رقم کی عدم ادائیگی پر وکلاکو پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کی نئی ہدایات دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق براڈ شیٹ پاکستان سے 2.2 ملین ڈالر کا خواہاں ہے ۔براڈ شیٹ کے وکلا نے نیب حکام کو اپنے ارادوں کے بارے میں آگاہ کردیا۔نیب کے سینئر حکام اور اٹارنی جنرل کو بھی نیب کے وکلا کی طرف سے بھجوائے گئے خط کی کاپی مل گئی ۔
 براڈ شیٹ کے وکلا کا کہنا ہے کہ نیب نے ہمارے 18 خطوط کا جواب نہیں دیا، اب فیصلہ عدالت کرے گی۔ پاکستان پہلے ہی 29 ملین ڈالر براڈ شیٹ کو ادا کرچکا ہے۔ واجب الادا 2.2 ملین ڈالر کی رقم پر روزانہ 300 ڈالر سود بھی چڑھ رہا ہے۔

مزیدخبریں