(24 نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ عورت کو بھی وصیت کا حق ملنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ اور سینیٹرسراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تہذیب کو عام کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔تعلیم کے بغیر عورت ترقی نہیں کر سکتی۔ موجودہ سوسائٹی میں عورت کیلئے تعلیم کے دروازے بند ہیں۔عورتوں پر تشدد کرنا مردانگی نہیں۔