عوام تھوڑا صبر کریں، حالات بہتر ہورہے ہیں ،عمران خان

Feb 11, 2021 | 17:57:PM

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر میرے پاس سینٹ ٹکٹوں کے حوالے سے لین دین کی ویڈیو ہوتی تو پہلے ہی بطور ثبوت عدالت میں پیش کردیتا،2018کے الیکشن کے وقت پتہ چلا 20 ایم پی ایز بک گئے ہیں، 30 سالوں سے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت ہو رہی ہے، ضمیر بیچنے سے سیاستدانوں کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے سے واضح ہو گیا سینٹ الیکشن میں پیسے چلتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا ہم نے ویڈیو کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے، ایف آئی اے سے بھی تحقیقات کرائی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ سینٹ کی ایک سیٹ کی 50 سے 70کروڑ تک بولی لگ رہی ہے، پیسہ سب کو جاتا ہے پارٹی سربراہان تک کو جاتا ہے، کمیٹی کو کہا ہے کہ حکومتی اداروں کے ذریعے ویڈیو کی تحقیقات کریں۔
 عمران خان نے کہاسینٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ سے ڈائریکشن لے رہے ہیں، سینٹ الیکشن اگر سیکرٹ بیلٹ سے ہوئے تو اپوزیشن روئے گی، مہنگائی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا عوام تھوڑا صبر کریں ملک کے حالات بہتر ہوتے جا رہے ہیں، بد قسمتی سے روپیہ گرتا ہے تو مہنگائی بڑھ جاتی ہے ، مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ زیادہ تنگ ہوتا ہے، ہماری ایکسپورٹ اور آمدنی بڑھ رہی ہے ، سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوروں کا ٹولہ ہے جو اپنے آپ کو پی ڈی ایم کہتا ہے، سیاست میں ان کی چوری کیخلاف آیا تھا، عام لوگوں کی چوری سے ملک برباد نہیں ہوتا،عمران خان حکمرانوں کی چوری کی وجہ سے ملک برباد ہوتا ہے ۔ 

مزیدخبریں