(24 نیوز)مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کا کہنا ہے کہ جب بھی ڈیوٹیز بڑھائی ایکسپورٹ کم ہونے لگ گئی اور ڈیوٹیز کم کرنے پر ایکسپورٹ بڑھنے لگی۔
(24 نیوز)سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار کا کہنا تھا کہ دنیا میں پولیسٹر پر ٹریڈ 70 فیصد اور کاٹن پر 30 فیصد ہو چکی ہے، پولیسٹر پر پالیسیز اور ٹیرف پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، اس پر ڈیوٹیز لگتی رہیں گی تو مسائل ہوں گے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد ایکسپورٹ کاٹن پر اور 30 فیصد مین میڈ ہے۔ دنیا میں 70 فیصد مین میڈ استعمال ہوتا ہے۔ پولیسٹر میں ہمیں مسائل ہیں، جو مین میڈ پاکستان میں نہیں بنتے ان پر ڈیوٹیز کم کی، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی بھی کم کی۔ دوسال قبل مینوفیکچررز کو بلا کر کہا کہ آپکو اپنی پروڈکشن استعداد کار بڑھانی ہوگی۔
مشیر تجارت نے مزیدکہا کہ خام مال ڈیوٹی فری ہونا چاہئے، میرا اور ایف بی آر کا جھگڑا ڈیوٹیز کو کم کرنے پر ہوتاہے۔ ڈیوٹی کم کرنے پر ایف بی آر کہتا ہے کہ ہمارے ریونیو کا کیا ہوگا۔ 41 فیصد خام مال کی امپورٹ اس وقت ڈیوٹی فری ہو رہی ہے۔ 41 فیصد کو اس بجٹ میں 55 تک لیکر جانا ہے۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں نہیں۔پاکستان کو ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی طرف لیکر جانے کیلئے اقدامات کریں گے۔