پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر موخر،نئی حلقہ بندیاں ہونگی

Feb 11, 2021 | 18:21:PM


(24نیوز)پنجاب کے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکارہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی حلقہ بندیوں پر کام روک دیا۔
 حلقہ بندیوں پر کام پنجاب حکومت کے نئے آرڈیننس کی وجہ سے روکا گیا،پنجاب حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 4 فروری کو جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا اور اب پنجاب کی حلقہ بندیاں نئے سرے سے ہونگی۔واضح رہےالیکشن کمیشن الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کررکھی ہے۔

مزیدخبریں