(24نیوز)سندھ سرکار نے بلدیاتی اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ،اس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق تمام کاﺅنسلز اور ترقیاتی اتھارٹیز میں ملازمین کی نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی ۔ محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کی گئی ۔حکا م کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اتھارٹیز میں غیر قانونی بھرتیوں کے انکشاف کے باعث پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔
سندھ سرکار نے بلدیاتی اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی
Feb 11, 2021 | 18:45:PM