(24نیوز)ٹوئٹر نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کردیئے۔ٹوئٹرکی جانب سے ٹرمپ کو واضح اور سخت پیغام دیا گیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ بھی صدر منتخب ہوگئے توانہیں ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوسرے دن ایوان نمائندگان کے ممبران نے دلائل دیئے۔ٹرمپ کے مواخذے میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے اور امیوں کو تشدد پر اکسانے کے بیانات اور نئی ویڈیوز پیش کی گئیں۔
واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے وقت سابق امریکی صدر نے تشدد کی حوصلہ افزائی کی تھی جس پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اکائونٹس معطل کردیئے۔
٭٭٭٭٭
ٹرمپ پر ٹوئٹر حرام۔۔ سابق صدر کو کمپنی کا سخت پیغام
Feb 11, 2021 | 19:06:PM