نصیبو نےپی ایس ایل کا ترانہ تو گا لیا،پی ایس ایل بول نہ سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ گانے والی گلوکارہ نصیبو لعل کو پی ایس ایل کا نام تک یاد نہیں۔
ایک انٹریو میں گلوکارہ نصیبو لعل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ریکارڈ کئے گئے ترانے کے تجربے کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت نوازا ہے لیکن یہ جو ترانا ملا ہے یہ بہت اچھا ہے۔
ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ آج تک مجھے کسی نے بھی ترانہ نہیں دیا یہ پہلی بار ہے کہ میں نے کوئی ترانہ گایا ہے اور وہ بھی مجھے اس لئے دیا گیا کہ اس میں اونچے سر تھے ورنہ شاید مجھے یہ ترانہ نہیں ملتا، لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے اونچے سر پر کوئی مشکل پیش نہیں آتی اس لیے خوشی سے مجھے یہ ترانہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے مجھے لوگوں نے اس لائق سمجھا کہ یہ ترانہ مجھ سے گوایا اور یہ میں نے صرف پاکستان کیلئے گایا ہے، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ آج لوگوں کو یہ ترانہ بہت پسند آرہا ہے۔
دوران انٹریو نصیبو لعل نے متعدد بار پی ایس ایل بولنے کی کوشش کی لیکن انہیں پی ایس ایل کا نام تک یاد نہیں تھا اور پھر انہوں نے خود اعتراف کیا کہ ان کہ مہربانی کہ مجھ سے یہ جو میچ شروع ہوا ہے مجھے تو نام بھی اچھے سے نہیں آرہا ہے۔