جرنیلوں کا اجلاس، کشمیر سمیت خطے کی صو رتحا ل کا جائزہ لیا

Feb 11, 2021 | 19:15:PM

(24نیوز)جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس،خطے کی جیو سٹر یجکل صو رتحا ل کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے شرکت کی۔
 اجلاس میں وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار اور تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں علاقائی جیو سٹریٹجک ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ سٹریٹجک، روایتی پالیسیوں میں تیز رفتار پیشرفت اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی کارکردگی کو سراہا۔ کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ 

اجلا س کے اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کو لاحق تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج تیار ہیں، انسداد دہشت گردی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھے گا، شرکاءنے اس بات کا عزم کیا کہ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے ،افواج مربوط سیکیورٹی اسٹریٹیجی کے تحت ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہیں، شرکاءنے دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی ایجنسیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزیدخبریں