کراچی پولیس کابینکوں سے 5 لاکھ روپے نکلوانے والوں کو سکیورٹی دینے کا اعلان

Feb 11, 2021 | 19:40:PM

  (24نیوز)کراچی پولیس نے بینکوں سے 5 لاکھ روپے نکلوانے والوں کو سکیورٹی دینے کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی بینک سے 5 لاکھ روپے یا اس سے زائد رقم نکلوانے والے شہری پہلے پولیس سے رابطہ کریں۔بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے بینکوں کے باہر پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
دوسری طرف مختلف بینکوں کی جانب سے اے ٹی ایم ٹرانزیکشن فیس وصول کیے جانے کی وجہ بھی سامنے آچکی ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایم ٹرانزیکشن کی رسید پر 2 روپے 50 پیسے کاٹنے کا فیصلہ اے ٹی ایم کا نیٹ ورک چلانے والی کمپنی ون لنک کی جانب سے کیا گیا۔جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ون لنک نے ایک مہم گو گرین کے نام سے شروع کی ہے ، جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں شامل ہونا ہے ، جس کے تحت بینک صارفین کیلئے اے ٹی ایم سے رقوم نکالنے کے بعد کاغذ کی رسید حاصل کرنے کا آپشن ان کے اختیار میں دیا گیا ہے۔
صارفین چاہیں تو رسید حاصل کرنے کے لئے ہاں کا بٹن دباکر رسید وصول کرسکتے ہیں جس کیلئے انہیں 2 روپے 50 پیسے ادا کرنا ہوں گے ، اے ٹی ایم سے رسید لینے پر یہ ڈھائی روپے تمام بینک نہیں کاٹ رہے بلکہ ابھی صرف چند بینکوں کی جانب سے ہی ایسا کیاجا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں