( 24نیوز)سابق وزیرِ اعظم، مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کے فون کے بعد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر موجودہ سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ سینٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کام کرنا ہوگا۔
دونوں رہنماوں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ لانگ مارچ بھرپور طریقے سے ہو گا، صدارتی آرڈیننس تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دھرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدر اور پی ڈی ایم کے سربراہ نے سرکاری ملازمین پر شیلنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
سیاسی ہلچل تیز۔۔نواز شریف کے بعدفضل الرحمان کا زرداری سے رابطہ،دھرنے پر مشاورت
Feb 11, 2021 | 20:11:PM