رضوان تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانیوالے دوسرے پاکستانی بن گئے

Feb 11, 2021 | 20:13:PM

(24 نیوز)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان تینوں طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل برینڈن میکولم نے بطور وکٹ کیپر تینوں فارمیٹس میں سنچریاں کیں۔
محمد رضوان نے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ خلاف پہلے ٹی 20 میں 64 گیندوں پر 104 رنزن بنائے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں محمد رضوان کی سنچری بدولت جنوبی افریقا کو جیت کےلئے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مزیدخبریں