واہ تبدیلی سرکار واہ۔۔۔ گیس بھی مہنگی کر دی 

Feb 11, 2021 | 20:30:PM
واہ تبدیلی سرکار واہ۔۔۔ گیس بھی مہنگی کر دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) اوگرا نے سوئی ناردرن کو صارفین کیلئے گیس قیمت میں2 13.4 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دےدی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں 123 فیصد اضافے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)کےلئے مقررہ قیمت میں 13.42 روپے فی یونٹ (2 فیصد) اضافے کی اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قیمت میں اس اضافے کا تعین ایس این جی پی ایل کی جانب سے 21-2020 کےلئے اس کے متوقع محصول کی ضرورت (ای آر آر) کی بنیاد پر کیا گیا۔اوگرا نے کہا کہ انہوں نے 4 ارب 35 کروڑ روپے کے ایس این جی پی ایل کےلئے مطلوبہ ریونیو میں شارٹ فال کا تعین کیا۔اتھارٹی کے مطابق ایس این جی پی ایل کےلئے مطلوبہ ریونیو کا تعین 228 ارب روپے ہے جو اس سال کےلئے ہر کیٹیگری کے صارفین کےلئے 644 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق کمپنی نے فی یونٹ 773.5 روپے، یا 123 فیصد اضافے کےساتھ 1،404 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ریگولیٹر نے کمپنی کے گزشتہ برس کے 197 ارب کے شارٹ فال کی وجہ سے اجازت نہیں دی اور پالیسی فیصلے کےلئے یہ معاملہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔اتھارٹی نے ایس این جی پی ایل کو گھریلو صارفین کےلئے گیس میٹر کا کرایہ 20 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 40 روپے ماہانہ کرنے کی اجازت بھی دے دی۔اسی عزم کے تحت اوگرا نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ تمام کنزیومر کیٹیگریز کےلئے 645 روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کیا جائے تاکہ تمام صارفین کم از کم گیس فراہمی کی قیمت ادا کرسکیں۔
 واضح رہے گزشتہ ماہ اوگرا نے ایس ایس جی سی کےلئے مقرر کردہ قیمت میں 44 روپے فی یونٹ (5.4 فیصد) اضافے کی اجازت دی تھی۔حکومت نے ریگولیٹر کو دونوں کمپنیوں کےلئے یکساں نرخ پر قدرتی گیس کی فروخت کی قیمت طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔
٭٭٭٭٭