شہبازشریف نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں صلح کروا دی

Feb 11, 2021 | 20:46:PM
 شہبازشریف نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں صلح کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں صلح کرادی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅںخواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں صلح کرادی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ احمد حسان اور سعد رفیق بھی کمرہ عدالت پہنچے۔ سعد رفیق نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ احمد حسان سے تمام ناراضگیاں دور کرتے ہوئے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور پھر اسے ہاتھ سینے سے لگالیا۔
شہباز شریف دونوں رہنماﺅں کو تمام باتیں نظر انداز کرنے کا کہتے رہے جس پر دونوں نے کہا کہ حکم کی تعمیل ہو گی، ہمارے درمیان کوئی ناراضگی نہیں۔ 
یاد رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت میں ہی شہباز شریف کی موجودگی میں خواجہ احمد حسان اور خواجہ سعد رفیق میں تلخ کلامی ہوگئی تھی۔ اس کے بعد خواجہ احمد حسان سعد رفیق سے ملنے ان کی رہائشگاہ پر بھی گئے تھے لیکن دونوں رہنماﺅں میں ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔