ہوش نا ں خبر ہے ،تم سے ملنے کے بعد دلبر ،سشمیتا کا بوائے فرینڈ سے جھگڑا

Feb 11, 2021 | 23:16:PM

(24نیوز) سشمتا سین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں لکھا ہے پریشانی یہ ہے کہ عورتوں کو لگتا ہے کہ وہ بدل جائے گا ، وہ نہیں بدلے گا۔  مرد جو غلطی کرتے ہیں وہ یہ کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی چھوڑ کر نہیں جائے گی ، وہ چلی جائے گی۔

ؒ
 اس پوسٹ نے لوگوں کو کنفیوز کر ڈالا،سوشل میڈیا پر ایک سے ایک نیا کمنٹ سامنے آ رہا ہے ۔بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین کی پوسٹ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین روہمن شال اور ان کے رشتے کو لے کر قیاس آرائی کررہے ہیں۔

ان کی ان چند لائنوں سے اس بات کا اندازہ نہیں لگ رہا ہے کہ وہ کس کے بارے میں کہہ رہی ہیں اور انہوں نے کیا سوچ کر یہ بات لکھی ہے ، لیکن ان چند لائنوں میں کافی گہری بات ہے ، اس لئے فینس اس کو روہمن سے جوڑ کردیکھ رہے ہیں اور پوچھ بھی رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے ؟

یا د رہے کہ سشمتا سین مقا بلہ حسن کی فا تح رہ چکی ہیں ۔ ان کے گانے ہوش ہے ناں خبر ہے ،تم سے ملنے کے بعد دلبر نے مقبو لیت کے ریکا رڈ قا ئم کئے تھے۔

سشمتاسین سوشل میڈیا پر اکثر بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اپنی اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے سشمتا سین نے کیپشن میں لکھا : کہانی کا حاصل یہ ہے کہ وہ نہیں بدلے گا اور وہ چلی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ ایموجیز بھی شیئر کیں۔جن پر سو شل میڈیا پر الگ الگ ردعمل دکھائی دے رہا ہے۔

مزیدخبریں