تیسری شادی پر تنقید ۔۔۔عامر لیاقت کا مخالفین کو سخت جواب 

Feb 11, 2022 | 09:01:AM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی پرتنقید کرنیوالوں کو سخت جواب دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تیسری شادی پر تنقید کرنیوالوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔عامر لیاقت نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی!!! جلو، بھائی جَلو میں تو پیچھے مڑ کر دیکھتا تک نہیں ہوں۔


عامر لیاقت نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا ویسے ایک بات کہوں، سب کام پر لگ جاو، غیبتوں، اندازوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاو، ہم تو گھومنے جارہے ہیں۔


واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عامرلیاقت کی تیسری شادی ٹرینڈنگ میں چل رہی ہے ۔ عامر لیاقت نے ٹویٹر چلنے والے ٹرینڈ کی تصاویر بھی شیئر کیں ۔

ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے  ٹویٹر پر وزیراعظم کا شکریہ بھی اداکیا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی شادی پر مبارکباد پیش کی ۔
یہ بھی پڑھیں:طوبیٰ آؤ ٹ۔دانیہ ان۔عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی ۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں