کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق۔۔ 3498 نئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہزار تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، سندھ میں 5 لاکھ 55 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار 820، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 11 Feb 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) February 11, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 58,077
Positive Cases: 3498
Positivity %: 6.02%
Deaths :39
Patients on Critical Care: 1663
ملک بھرمیں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔
پنجاب میں 13 ہزار 322، سندھ میں 7 ہزار 958، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 87، اسلام آباد میں 995، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 766 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں:طوبیٰ آؤ ٹ۔دانیہ ان۔عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی ۔ ویڈیو وائرل
2 کروڑ 56 لاکھ 39 ہزار 757 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 65 ہزار 518 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 663 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری