ہائیکورٹ کا حجاب پر پابندی کا فیصلہ ۔۔۔بھارتی طالبات کا پھرسپریم کورٹ سے رجوع

Feb 11, 2022 | 09:41:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔کرناٹک ہائیکورٹ نے طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی لگادی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف طالبات نے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہائیکورٹ کی جانب سے طالبات کے کیس کا حتمی فیصلہ ہونے تک حجاب اور مذہبی لباس پہننے سے روک دیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:انتہا پسند بے قابو۔۔ نہتی طالبہ اللہ اکبر کے نعرے لگاتی اکیلی ڈٹے رہی۔۔ویڈیو وائرل

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حجاب کا مسئلہ حل ہونے تک طالبات مذہبی چیزیں پہننے پر اصرار مت کریں۔


بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ کے حجاب پرپابندی کیس میں عبوری فیصلے کیخلاف مسلمان طالبات نے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔مسلمان طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دوبارہ سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔درخواست میں سپریم کورٹ سے حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے بھی حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت کرنے سے انکارکردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حجاب پر پابند ی ۔۔مسکان کی حمایت میں ملالہ کے ٹویٹ نے بھارت میں آگ لگا دی

مزیدخبریں