(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کے ستائےعوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، 5 ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا پلان بنا لیا۔
حکومت نے آئندہ پانچ ماہ میں بجلی مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے جس سے صارفین کی جیبوں سے 292 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑیگا۔
حکومتی منصوبے کے مطابق رواں ماہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 63 پیسے فی یونٹ جبکہ جولائی میں دو روپے 17 پیسے بڑھایا جائے گا، اس سے 85 ارب اسی سال جبکہ ایک سال میں 207 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:طوبیٰ آؤ ٹ۔دانیہ ان۔عامر لیاقت نے تیسری شادی کر لی ۔ ویڈیو وائرل
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ جون 2022 تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 18 روپے 9 پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان اتنی عمر کے باوجود فٹ کیسےہیں؟۔۔ ٹرینر نے راز فاش کردیا