پی ایس ایل7: ملتان سلطانز 130 رنز پر ڈھیر، لاہور قلندرز نے کامیابیوں کا تسلسل توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملتان سلطانز کی مسلسل کامیابیوں کا تسلسل ٹوٹ گیا، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دیدی
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا 17 واں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا،ملتان سلطانز 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں130رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز نے اپنا 7واں میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلا،گزشتہ 6 میچ میں فتحیاب رہنے والی ٹیم نے اس بار 52 رنز سے شکست کا مزہ چکھ لیا۔
سلطانز کی طرف سے آج شان مسعود چلے نہ ہی رئیلی روسو جبکہ لاہور قلندرز نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں تگڑی پرفارمنس دی۔ملتان کے محمد رضوان20، صہیب مقصود 29،ٹم ڈیوڈ 24، خوشدل شاہ نے 22 رنز بنائے اور کوئی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان نے 3، شاہین شاہ آفریدی، راشد خان اور حارث روف نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اس فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز 6 میچوں میں 4 فتوحات اور 2 شکستوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 183 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 182 رنز بنائے اور ایونٹ کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 183رنز کا ہدف دیا۔قلندرز کی طرف سے فخر زمان 60، محمد حفیظ 43 اور کامران غلام 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ثابت ہوئے جبکہ فل سالٹ نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔ملتان سلطانز کی طرف سے عمران طاہر، شاہنواز ڈھانی، انور علی اور عباس آفریدی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کا سیاست میں آنے کا اعلان، کونسی پارٹی جوائن کریں گی ؟ خود ہی بتا دیا