(24 نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اتنے لوگ رابطے میں ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہا کسے رکھیں اور کسے نہ رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں علما ونگ کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پر حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے شدید عوامی دباؤ ہے، جہاں جاتے ہیں سوال ہوتا ہےکہ اپوزیشن اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے کب جان چھڑائےگی؟ مسلم لیگ (ن) کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ عوامی دباؤ پر حکومت کے خلاف اقدامات کررہی ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی لوگ رابطے میں ہیں، اب تو ان کے اپنے لوگ پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔
سابق وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ 2018 میں مسلم لیگ (ن) حکومت کے خلاف سازش کے تحت دھرنے ہوئے، ہماری کسی سے لڑائی نہیں ، صرف ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو تعریفی اسناد دینے پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے مراد سعید کو نمبر وَن وزیر اس لیے قرار دیا کیونکہ اس جیسی کارکردگی کسی اور کی ہو ہی نہیں سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں۔۔ کتنی مہنگی ہو گی؟
لیگی رہنمانے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں فیصلوں کا اختیار نوازشریف کو دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7۔۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں آج مقابلہ ہوگا